حیدرآباد۔/21ستمبر، ( راست ) محترمہ سعید النساء بیگم زوجہ جناب عبدالصمد خان مرحوم ( موظف سالار جنگ میوزیم ) کا انتقال 20ستمبر بروز ہفتہ ہوا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد عصر مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت سردار بیگ صاحب قبلہ آغا پورہ بھوئی گوڑہ کمان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 23ستمبر کو مسجد ابوبکر گلشن کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں بعد عصر مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون 9298651193 ، 9885687158 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد دلاور خان ولد جناب محمد سردار خان ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹبل سٹی پولیس حیدرآباد کا بروز ہفتہ 20ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد گنج شہیدان 21ستمبر بروز اتوار بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین متصل قطب شاہی مسجد بازار گھاٹ عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون 9885669619 ، 7207417619 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمدحامد حسین ولد جناب لیاقت حسین مرحوم موظف اڈمنسٹریٹو آفیسر نیشنل انشورنس کمپنی کا 21 ستمبر بروز اتوار انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ صحیفہ مسجد میں ادا کی گئی ۔ تدفین چندا صاحب قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز سہ شنبہ 23ستمبر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں بعد عصر مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9000008581 ، 9848973025 پر ربط کریں۔
جناب محمد عبدالحمید خان المعروف پٹھان ولد جناب محمد رحیم خان کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد شجاعت خاں بیدواڑی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان مسجد چاند تارا بیگم بازار میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 23 ستمبر کو بعد نماز فجر مسجد شجاعت خاں بیدواڑی میں مقرر ہے۔ مزید معلومات فون نمبر 9985955786 ، 9394570779 ، 9848216481 پر ربط کریں۔
جناب نجیم اللہ خان ولد جناب نعمت اللہ خان مرحوم ساکن سلطان شاہی ریٹائرڈ انجینئر کا مختصر علالت کے بعد اتوار کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد جہاں نما میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9966195276 ، 9848258382 پر ربط کریں۔