جگتیال۔/17ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محترمہ محمودہ بیگم زوجہ نورالحسن ٹیچر (مرحوم ) ساکن ستاری پیٹ جگتیال کا بعمر 80سال کل شام مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ آج بعد نماز فجر جامع مسجد جگتیال میں ان کے دوسرے فرزند حافظ عزیز الحسن نے پڑھائی۔ تدفین آبائی قبرستان جگتیال میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔ مرحومہ اختر حسین سابق صدر مسجد رحمانیہ اور محمد امین الحسن ٹی آر ایس میناریٹی اسٹیٹ جنرل سکریٹری کی والدہ محترمہ تھیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمود علی نے فون پر امین الحسن کو پرسہ دیا اور منور خان ٹی آر ایس اسٹیٹ جنرل سکریٹری اور ٹی آر ایس حلقہ انچارج ڈاکٹر ایم سنجے کمار، جتیندر راؤ، رمنا راؤ کے علاوہ دیگر سیاسی قائدین و مذہبی قائدین نے مکان پہنچ کر پسماندگان سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔