حیدرآباد۔ 14 ستمبر (راست) جناب محمد عبدالمجید ولد جناب محمد اسمعیل مرحوم وظیفہ یاب اے جی آفس حکومت ہند و چیرمین نیو روزری ہائی اسکول، سالار جنگ کالونی ٹولی چوکی روڈ کا بعمر 82 سال مختصر سی علالت کے بعد یشودھا ہاسپٹل ،ملک پیٹ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد الماس میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مسجد ہذا سے متصل قبرستان عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز پیر 15 ستمبر بعد نماز عصر مسجد الماس، چادر گھاٹ میں مقرر ہے۔
جناب محمد شہاب الدین ولد محمد حبیب حسین مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 بجے مسجد مہدویہ میں ادا کی جائیگی۔ تدفین حظیرہ مشیرآباد میں عمل میں آئیگی ۔ تفصیلات کے لئے 9701536286, 9949365381 پر ربط کریں ۔