حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( راست ) : محترمہ تنویر جہاں ( تسنیم ) بنت جناب محمد محب اللہ خاں ( خان آپٹیکل ٹولی چوکی ) کا 9 ستمبر بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد چاند تارا ، چندرائن گٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین نوریہ مسجد بالا پور روڈ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت 11 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد چاند تارا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9849266080 ۔ 9700839426 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد شریف الدین ولد جناب محمد فضل الدین کا بعمر 72 سال ، 10 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ موظف سروے لینڈ ریکارڈ وظیفہ یاب تھے ۔ نماز جنازہ مسجد فیض العلوم میں 11 ستمبر کو بعد فجر ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم مسجد فیض العلوم پیراماونٹ کالونی ٹولی چوکی میں 12 ستمبر کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9550622113 ۔ 9391087546 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب علی حسین ابن عباس حسین ساکن کھیت بالسٹی کا کل رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 10 ستمبر کو ادا کی گئی اور تدفین دائرے حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 11 ستمبر کو 6 بجے شام خانوادہ ابوطالب کھیت بالسٹی میں مقرر ہے ۔ مولانا اکبر خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9396597854 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد اکبر ولد جناب محمد اشرف ( ملازم آئی ڈی پی ایل ) کا 9 ستمبر کو سہ پہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد بخاری سعید آباد میں ادا کی گئی ۔ تدفین سعیدآباد قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 11 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد بخاری شاہ سعید آباد میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9393679723 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ عالیہ فاطمہ موسوی بنت جناب میر مکرم علی خاں موسوی اہلیہ جناب سید زاہد حسین موسوی کا 9 ستمبر کو انتقال ہوا ۔ اسی شام علاقہ نواب اکرام الملک اندرون احاطہ نواب سالار جنگ دائرہ میر مومن قبلہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ 11 ستمبر 4 بجے عصر فاتحہ سیوم و مجلس عزاء مسجد نور الامراء نور خاں بازار مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9347538808 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد /10 ستمبر ( راست ) نواب میر سیف الدین خان ( عرف سرور نواب ) ولد میر محی الدین خان مرحوم کا 10 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ مرحوم نواب فیاض الدولہ کے پوترے و نواب فصیح جنگ بہادر مرحوم کے نواسے تھے ۔ نماز جنازہ مسجد الہی ، چادر گھاٹ میں اسی دن بعد عصر ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد ہذا سے متصل قبرستان عمل میں آئی ۔ مرحوم موظف انسپکٹر پولیس تھے ۔ مجلس زیارت بروز جمعہ 4 بجے شام عاشورخانہ ابوطالب دارالشفاء میں مقرر ہے ۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8125801044/ 9396666712 پر ربط کریں ۔