حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد بدر الدین خاں مرحوم ولد جناب محمد خواجہ معین الدین خاں مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ 4 ستمبر بروز جمعرات نماز جنازہ جامع مسجد محمدی لائن سکنڈ لانسر میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حضرت بغدادیؒ ، لنگر حوض عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد محمدی لائن مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند ضیا الدین اور 4 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9290003711 ۔ 9985799564 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد اکرم اللہ ولد جناب حمید اللہ مرحوم کا بعمر 83 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ 5 ستمبر کو بعد نماز جمعہ مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین تکیہ مغل فقیر ، شمشیر گنج میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 6 ستمبر بعد نماز عصر مسجد محی الدین کاغذی گوڑہ مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9502040251 ۔ 9908120251 پر ربط کریں ۔۔