حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست (راست) جناب شیخ نظام الدین ولد جناب شیخ اعجاز الدین کا بوجہ علالت 4 اگست کی دوپہر ایک خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 5 اگست کو 2 بجے دن مسجد روضۃ الحدیث رین بازار چمن نزد مجسمہ گاندھی ادا کی جائے گی جبکہ تدفین بڑا بنڈہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 8 دختران اور 4 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9542740050 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( راست ) : جناب میر اقبال علی سابق جنرل سکریٹری آئی این ٹی یو سی حیدرآباد ولد جناب میر یعقوب علی مرحوم کا گذشتہ شب 2 بجے میری لینڈ ( امریکہ ) کے ہاسپٹل میں طویل علالت کے بعد 4 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین وہیں ہوگی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 7 دختران و ایک فرزند میر آصف علی ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9059756769 پر ربط کریں ۔ قرآن خوانی 7 اگست جمعرات بعد نماز عصر مسجد عالیہ گن فاونڈری میں مقرر ہے ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالعزیز ولد جناب محمد عبدالقیوم وکیل کا بعمر 70 سال امریکہ واشنگٹن ڈی سی میں یکم اگست کو انتقال ہوگیا ۔ 3 اگست کو تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 5 اگست کو مسجد فردوس باغ امجدوالہ مصری گنج میں بعدنماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9848290854 ۔ 9246548903 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج قادر خاں ولد جناب غلام دستگیر خاں مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ5 اگست کو بعد نماز ظہر مسجد حکیم میر وزیر علی میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان کاماٹی پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 7 اگست مسجد حسین کریمن ، کاماٹی پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9700071208 پر ربط کریں ۔۔