انتقال

حیدرآباد ۔ /30 جولائی (راست) جناب محمد عبدالرشید ولد جناب محمد عبدالعلی مرحوم ریٹائرڈ ٹیچر گورنمنٹ یو ، پی ایس متوطن چیریال مدور ضلع ورنگل حال مقیم آکاش نگر عنبرپیٹ کا مختصر سی علالت کے بعد بعمر 83 سال حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ /31 جولائی بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد غفاریہ آکاش نگر عنبر پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ قبرستان قادری باغ عنبر پیٹ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزند اور پانچ دختران شامل ہیں ۔ مرحوم جناب محمد عبدالسلیم انجنیئر کے والد تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9701799712 یا 9701057788 پر ربط کریں ۔ مرحوم جناب محمد جمال شریف ایڈوکیٹ ، نامہ نگار سیاست جنگاؤں کے حقیقی چاچا ہوتے ہیں ۔