حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( راست ) : مشہور شاعر رحمن جامی کے بڑے بھائی قاری محمد عبدالعلیم کے چوتھے داماد اور قاریہ ارشدی ( سابقہ ہیڈ ڈپارٹمنٹ آف عربک سینٹ اینس کالج مہدی پٹنم ) کے شوہر محمد عبدالقدیر انجینئر کا انتقال ہوگیا ۔ وہ مکہ مکرمہ میں انجینئر تھے ۔ ان کا سعودی عرب میں گذشتہ سال دماغ کے ٹیومر کا آپریشن ہوا تھا ۔ ان کے دو فرزندان اور ایک دختر حیدرآباد میں زیر تعلیم ہیں ۔ تدفین فرسٹ لانسر کے قبرستان میں ہوئی ۔ مسجد عزیزیہ میں بعد عشاء نماز جنازہ مرحوم کے فرزند فیضان نے پڑھائی ۔۔