حیدرآباد ۔ 22؍ جون ( راست ) محترمہ شمس النساء بیگم زوجہ جناب سید حفیظ اللہ حسینی مرحوم کا آج 22 ؍ جون کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد بلال ؓ واقع جیوتی باغ ‘ عیدی بازار میں ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان سادات کی درگاہ چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 24 ؍ جون بعد نماز عصر مسجد حضرت بلالؓ جیوتی باغ عیدی بازار میں مقرر ہے ۔ مرحومہ جناب سید پیر پاشاہ حسینی کمپیوٹر آپریٹر روزنامہ سیاست کی والدہ تھیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848967646 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔