انتقال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( راست ) : جناب لطف احمد ابن مومن احمد ساکن نور خاں بازار کا 15 جون کو انتقال ہوگیا ۔ 16 جون کو دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں تدفین عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 17 جون 4 بجے شام الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مولانا اکبر بیان کریں گے ۔ معلومات کے لیے 8686526898 پر ربط کریں۔۔
٭٭ تالاب کٹہ کی معروف شخصیت الحاج محمود اشرف عرف نذیربا کا آج صبح فجر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد مدرسہ رحمانیہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین آبائی قبرستان تالاب کٹہ میر جملہ میں عمل میں آئی ۔ مرحوم الحاج محمد اشرف پٹہ دار موضع چنچلم تالاب کے فرزند اور بانی عوامی دواخانہ ڈاکٹر احمد اشرف فرحت ( مرحوم ) ، ڈاکٹر معین اشرف لئیق اور ڈاکٹر حیدر اشرف اشفاق کے حقیقی برادر تھے ۔ پسماندگان میں 3 فرزندان ، 5 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849076150 پر ربط کریں ۔۔
وجئے واڑہ ۔ 16 جون (پی ٹی آئی) تلگودیشم کے رکن اسمبلی مسٹر ٹنگی رالا پربھاکر راؤ کا قلب پر حملہ کے باعث کل رات یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ ضلع کرشنا میں حلقہ اسمبلی نندی گاما سے منتخب ہوئے تھے۔ پسماندگان میں بیوی اور 3 بچے ہیں۔ وہ سال 2009ء میں بھی اس حلقہ سے نمائندگی کی تھی۔ مسٹر راؤ پیشہ کے اعتبار سے وکیل تھے اور تلگودیشم کے قیام سے وابستہ تھے۔ چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر چندرا بابو نائیڈو وزیرآبپاشی اور دیگر سیاسی قائدین نے اظہارتعزیت کیا ہے۔