حیدرآباد۔ 9 جون (راست) محترمہ سیدہ طاہرہ بیگم بنت جناب سید محمد آزاد (شاعر فلک نما حیدرآباد) زوجہ جناب سید فضل الرحمن مرحوم عرف فضل بھائی آئی ڈاٹ انجینئر شکاگو کا بعمر 72 سال اتوار کی صبح شکاگو (امریکہ) میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ہدیٰ شامبرگ ایوا شکاگو میں پڑھائی گئی۔ تدفین الحبین قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں چھ صاحبزادیاں اور ایک لڑکا جناب سید محمد سلمان عرف معین شکاگو شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرس 011-630289341 یا 07736124761 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( راست ) : قاضی محمد عبید الرحمن صدیقی ولد جناب محمد فصیح الرحمن صدیقی مرحوم ( موظف دارالشفاء گورنمنٹ اسکول و متولی مسجد حضرت صدیق اکبرؓ ، ہاشم آباد چندرائن گٹہ ) کا 7 جون کو انتقال ہوگیا ۔ اسی روز جامع مسجد یاقوت پورہ یس آر ٹی کالونی میں بعد نماز عصر نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ مولانا سید اسحاق محی الدین قادری نے نماز جنازہ کی امامت کی اور مولانا حافظ محمد شرف الدین قادری نے دعائے مغفرت کی ۔ مرحوم مولانا سید اسحاق محی الدین قادری کے خسر ہوتے ہیں ،پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار صاحبزادے اور ایک صاحبزادی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 11 جون بعد نماز عصر جامع مسجد عرفات یاقوت پورہ یس آر ٹی کالونی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849973912 اور 9951458381 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب شیخ احمد ولد جناب عبدالقادر مرحوم محکمہ اے پی سی پی ڈی سی ایل لائن انسپکٹر کا 9 جون کو اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج مسجد لنگر حوض درگاہ شریف میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی تدفین درگاہ شریف لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ جب کہ فاتحہ سیوم 10 جون کو بعد نماز عصر مسجد نورانی فتح دروازہ قلعہ گولکنڈہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9399955050 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولوی محمد عمر خاں مرحوم (گھڑیال ساز ) کی اہلیہ محترمہ افضل بیگم کا انتقال 8 جون کو ہوگیا ۔ بعد نماز عشاء مسجد حکیم میر وزیر علی ، فلٹر بارہ دری میں مولانا حبیب مجتبیٰ العیدروس نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ قبرستان جمالی کنٹہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 10 جون 4 بجے شام جامع مسجد حکیم میر وزیر علی فلٹر باری دری فتح دروازہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 7 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9270078006 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد نعیم حسین ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کا 8 جون کو انتقال ہوگیا ۔ 9 جون کو تدفین بعد نماز ظہر عثمان پورہ نور خاں بازار میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 10 جون کو بعد نماز عصر چیونٹی شاہ مسجد عثمان پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9032136927 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر حسن علی جعفری ابن جناب میر محمد علی جعفری مرحوم کا بعمر 75 سال آج انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ سلطان شاہی عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت بروز جمعرات بعد نماز مغرب الاوہ سرطوق دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مرحوم ، کانگریسی قائد جناب میر حیدر علی جعفری کے والد تھے ۔ پسماندگان میں 2 لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9885088274 ۔ 8897538705 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر تقی علی عرف طاہر زوار ولد جناب میر باقر علی ملازم آچاریہ این جی رنگا اگریکلچر یونیورسٹی کا 8 جون کو انتقال ہوگیا ۔ مجلس زیارت 10 جون کو شام 5 بجے بارگاہ شبیر زہرا نگر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9397379944 ۔ 93922676753 پر ربط کریں ۔۔