انتقال

حیدرآباد۔/6مئی، ( راست ) جناب محمد حبیب اللہ اقبال علی آباد کا بعمر 70سال آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد الماس علی آباد میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین علی آباد قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 8مئی بعد نماز عصر مقرر ہے۔تفصیلات 9849472817 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

٭٭ جناب محمد خواجہ حسن الدین المعروف بہ محمد پاشاہ ( قطب الدین گوڑہ معین آباد منڈل ) ولد محمد خواجہ معین الدین صاحب مرحوم کا بعمر 62 سال آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 7 مئی بعد نماز ظہر مسجد مسعودیہ احاطہ درگاہ حضرت مکی میاںؒ واقع حسینی ٹیکری کشن باغ میں مقرر ہے ۔ تدفین درگاہ حضرت مکی میاںؒ کے احاطہ میں ہوگی ۔ تفصیلات کے لیے 9885949872 ۔ 9849634426 پر ربط کریں ۔۔