حیدرآباد۔/9اپریل، ( راست ) الحاج محمد بدیع الزماں ولد محمد ابراہیم فاضل مرحوم ساکن متصل مسجد طور قاضی پورہ کا بعمر 75سال طویل علالت کے بعد آج بعد عصر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ حافظ میر لطافت علی امیر کی امامت میں 11بجے شب مسجد طور میں ادا کی گئی۔ تدفین نزد مسجد دھوبن پان منڈی روڈ عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ ، دو فرزندان اور دو دختران ہیں۔ مرحوم، میر وزارت علی پاشاہ بانی و معتمد کے سمدھی ہوتے تھے۔ فاتحہ سیوم بروزجمعرات بعد عصر مسجد طور قاضی پورہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9052275765 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب احمد بن سالم القیمی المعروف علی بھائی کا 9 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 10 اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد بیت القادریہ میں انجام دی جائے گی اور تدفین قبرستان احاطہ یوسفین میں ہوگی ۔ مرحوم علی گتمی کے بہنوئی تھے ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9348170797 ۔ 9391052171 ۔ 9703089084 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حضرت فقیر سید یعقوب سکندرآبادی ولد حضرت سید نور محمد سکندرآبادی کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 10 اپریل جمعرات کو صبح 7 بجے مسجد حضرت موسیٰ میاں صاحب اول دائرہ ہستیڑہ نئی سڑک چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین حظیرہ حضرت شاہ قاسمؒ مجتہد گروہ مہدویہ مشیر آباد میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزندان سید ہاشم خواجہ پاشاہ ( دمام ) ، سید جعفر صادق ، سید اللہ بخش توحید ، سید نور محمد منا ( ریاض ) سید عبدالقادر اور ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9866612963 ۔ 9866436311 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد امین الدین مرحوم سابق انسپکٹر پولیس کے فرزند الحاج حافظ محمد رفیع الدین ساکن بارکس کا 6 اپریل کو بعمر 58 سال انتقال ہوگیا ۔ اسی دن بعد نماز عصر جامع مسجد بارکس میں نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ بارکس کے بڑے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے مرحوم کے برادر قمر الدین کے فون 8501830590 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد قدرت اللہ خاں ولد جناب محمد عبدالرحمن خاں مرحوم ریٹائرڈ ٹیلی فون ایکسچینج کا انتقال بروز چہارشنبہ 9 اپریل کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 10 اپریل کو بعد نماز ظہر جامع مسجد جہاں نما میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین روشن جھرہ جہاں نما میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 8686775559 ۔ 9848214889 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد مظہر الدین ولد جناب محمد بشیر الدین کا 9 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد ماما رمضانی چھاونی نادے علی بیگ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی جب کہ تدفین سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 11 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد ماما رمضانی چھاونی نادے علی بیگ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885979677 ۔ 9391657163 پر ربط کریں ۔۔