حیدرآباد۔ 6 اپریل (راست) جناب محمد خواجہ قطب الدین (ملازم پولیس) ولد جناب محمد خواجہ محی الدین مرحوم کا 6 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد بلالؓ، حبیب نگر (ریاست نگر) میں ادا کی گئی جبکہ تدفین کھڑکی بود علی شاہ ، عثمان پورہ میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8801606776 یا 8498830729 پر ربط کریں۔
محترمہ قدسیہ سلطانہ عرف گل رُخ اہلیہ جناب میر مومن علی خان حال مقیم الخبر سعودی عرب دختر جناب مرزا احمد اسحاق بیگ مرحوم کا 5 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔ تدفین امام باڑہ یاقوت پورہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9395167173 پر ربط کریں۔
محترمہ امۃ البصیر بیگم زوجہ جناب محمد لطیف الدین مرحوم کا 6 اپریل کی شب انتقال ہوگیا۔ مرحومہ، جناب محمد عبدالرحمن مرحوم جاگیردار مڑپلی کی دختر تھیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849976348 ، 9703151084 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 6 اپریل (راست) جناب عبدالحفیظ خان ولد جناب عبداللہ خان مرحوم ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ (محکمہ پی ڈبلیو ڈی) کا ہفتہ 5 اپریل کو انتقال ہوا اور اتوار 6 اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد اختری دلاور شاہ نگر قلعہ گولکنڈہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ تدفین آبائی قبرستان جمالی کنٹہ قلعہ گولکنڈہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم منگل 8 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد اختری، دلاور شاہ نگر قلعہ گولکنڈہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9866662187 پر ربط کریں۔