منظر بھوپالی کی والدہ کا انتقال
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ (راست) بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر منظر بھوپالی کی والدہ محترمہ طاہرہ نکہت کا آج بھوپال میں انتقال ہوگیا۔ جناب میر عباس علی مرحوم کی اہلیہ محترمہ طاہرہ نکہت گزشتہ 35 برسوں سے مسلمانوں نے تعلیم کو عام کرنے کی مہم سے وابستہ تھیں۔ انہوں نے غریب مسلم بستی میں اسکول کے قیام کے ذریعہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔ فی الوقت ان کی سرپرستی میں 4 اسکول کام کارکرد ہیں۔ تدفین آج رات بھوپال میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں منظر بھوپالی کے علاوہ ان کے بڑے بھائی طاہر رضوی اور ایک بہن شامل ہیں۔ ملک کی کئی ممتاز شخصیتوں نے منظر بھوپالی سے ربط قائم کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔ ان سے فون نمبر 9425013332 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔
انتقال
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( راست ) : ڈاکٹر حشمت آراء ( ایم ڈی ) سابقہ پروفیسر پتھالوجی ( گاندھی میڈیکل کالج ) حالیہ پروفیسر دکن میڈیکل کالج بنت سید آل حسن عابدی مرحوم اہلیہ ذاکر اہلبیت سید باقر حسین رضوی مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ 25 مارچ 5-30 بجے شام بمکان سید باقر حسین رضوی مرحوم کھیت بالسٹی سے مرحومہ کی میت 9 بجے شب اٹھائی گئی ۔ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء سے دائرہ حضرت میر محمد مومن قبلہ سلطان شاہی میں تدفین عمل میں آئی ۔ مرحومہ کی مجلس زیارت 27 مارچ 5 ساعت عصر بمقام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9966209192 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ظہیر الدین غوری ولد جناب محمد جمال غوری موظف محکمہ برقی متوطن بوئن پلی حال مقیم ہمایوں نگر مہدی پٹنم کا انتقال 26 مارچ کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 مارچ بعد نماز ظہر بڑی مسجد مراد نگر میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین احاطہ مراد شاہ دھوتیؒ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9030976121 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد۔/26مارچ، ( راست ) میر طاہر علی فرزند میر محمود علی مرحوم کا 26مارچ کو انتقال ہوگیا۔ 60سالہ طاہر علی اعظم پورہ و ملک پیٹ کی ہردلعزیز شخصیت تھے۔ نماز جنازہ 27مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد محی الدین النساء نیا ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان مسجد الٰہی چادر گھاٹ میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم 28مارچ جمعہ کو مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9848252921، 9295552633 پر ربط کریں۔
٭ جناب آر ایم فخر الدین فرزند آر ایم جمال الدین مرحوم سابق چیف اکاؤنٹ آفیسر فارسٹ ڈپارٹمنٹ و بانی روز بڈس ہائی اسکول صنعت نگر کا بعمر 78سال آج شب انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں۔نماز جنازہ 27مارچ بعد نماز ظہر مسجد آلوین صنعت نگر میں پڑھائی جائے گی ۔ تدفین صنعت نگر قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے9348586801 ، 9394661175 پر ربط کریں۔