حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( راست ) : الحاجہ سیدہ امتہ الرحیم زہرا فاطمہ زوجہ سید محمود قادری محمود موظف ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ اے پی کا طویل علالت کے بعد 21 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ دیڑھ بجے مسجد فخر النساء بیگم ہری باولی مغل پورہ اور تدفین ان کے آبائی قبرستان احاطہ درگاہ حضرت معشوق ربانیؒ عرس جاگیر ورنگل عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار بعد نماز عصر مسجد فخر النساء بیگم مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 040-24511490 ۔ 9652868474 پر ربط کریں ۔۔