انتقال

حیدرآباد ۔ 15 مارچ (دکن نیوز) سرگرم سماجی خاتون جہد کار ڈاکٹر فرحت انور کا آج ایک خانگی ہاسپٹل میں بعمر 60 سال انتقال ہوگیا۔ مرحومہ سیاست و ایم ڈی ایف کی جانب سے منعقدہ دوبدو ملاقات پروگراموں اور طبی میڈیکل کیمپ و دیگر فلاحی سرگرمیوں میں ہمیشہ متعدد و سرگرم رہیں۔ وہ ایم ڈی ایف کے شعبہ خواتین کی سکریٹری تھیں۔ مرحومہ کئی سماجی اور خواتین کی تنظیموں سے وبستہ تھیں۔ ان کے شوہر جناب میرانور الدین کی رفاقت میں انہوں نے ملت اسلامیہ کی فلاحی سرگرمیوں میں نمایاں حصہ لیا۔ پسماندگان میں ان کے صاحبزادے میر منور الدین احمد آئی ٹی انجینئر مقیم قطر ہیں۔ نماز جنازہ اتوار 16 مارچ، بعد نماز ظہر مسجد قادریہ سعیدآباد نزد پولیس اسٹیشن میں ادا کی جائے گی اور تدفین سلطان دائرہ عقب چنچلگوڑہ جیل عمل میں آئے گی۔ ان کے انتقال کی اطلاع کے ساتھ ہی جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست، جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست، جناب عابد صدیقی صدر مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے علاوہ فورم کے دیگر سیاست، جناب اقبال خان، ڈاکٹر ایس اے مجید، ڈاکٹر محمد ایوب حیدری ، جناب احمد صدیقی مکیش ، ڈاکٹر غوث الدین، محمد نصراللہ خان نے ان کی قیامگاہ پہنچ کر اظہارتعزیت کیا۔ اس کے علاوہ سیاست و ایم ڈی ایف کی جانب سے صفدریہ ہائی اسکول (ہمایوں نگر) میں منعقد شدنی میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کو ان کی یاد میں منعقد کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے 9246521334 پر ربط کریں۔

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( راست ) : محترمہ حبیب النساء بیگم زوجہ جناب محمد عبدالستار صاحب مرحوم کا آج انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ اتوار 16 مارچ بعد نماز ظہر مدینہ مسجد ، باغ جہاں آراء میں ادا کی جائے گی ۔ جبکہ تدفین سلطان دائرہ میں ہوگی ۔ تفصیلات کیلئے 9030523210 پر ربط قائم کریں ۔۔