حیدرآباد۔/2مارچ، ( راست ) محترمہ حمید النساء بیگم زوجہ پروفیسر محمد صلاح الدین مرحوم کا انتقال 2مارچ بروز اتوار کو امریکہ میں ہوا۔وہ آصف نگر کے رہنے والے تھے۔ تفصیلات کے لئے فون نمبرات 04023340352 ، 9052346558 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ شہزادی بیگم زوجہ جناب محمد ضمیر الدین مرحوم بیدر کا اتوار 2مارچ کو انتقال ہوگیا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9505450198 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ سیدہ خواجہ بانو ( یاسمین ) زوجہ جناب سید دلاور خوندمیری مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 3مارچ کو صبح 8بجے مسجد منوریہ چنچلگوڑہ میں مقرر ہے۔ تدفین حظیرہ حضرت شاہ قاسم مجتہد گرو مشیرآباد میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر7416866630 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید مہدی محمد محمد الحسینی ( عباس میاں) ولد جناب سید شاہ رحمت اللہ محمد محمد الحسینی مرحوم(لال پاشاہ) روضۂ خرد گلبرگہ شریف کے منجھلے صاحبزادے کا آج بروز اتوار قلب پر حملے کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ درگاہ حضرت شاہ راجو قتال ؒ مصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستا ن میںعمل میں آئی ۔فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر درگاہ حضرت شاہ راجو قتال ؒ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9989435986/9346966306 پر ربط کریں۔
٭٭ مرزا اطہر علی بیگ ابن مرزا بہرام علی بیگ مرحوم کا 2 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ میت بروز پیر مرحوم کے مکان سے صبح 8 بجے اٹھائی جائے گی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئے گی۔ نماز جنازہ مولانا سید جلال حیدر زیدی پڑھائیں گے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985475903پر ربط کریں ۔
٭٭ سیدہ عائشہ بانو زوجہ جناب سید اشرف الدین احمد مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 93 سال تھی ۔ تدفین حضرت بندگی میاں شاہ نصرت ؒ لال گڑھی میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848634361 پر ربط کریں۔
شمس آباد 2 مارچ (سیاست نیوز) جی وینکٹ ریڈی ولد نارائنا ریڈی ساکن شنکراپور شمس آباد منڈل کا آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ ایم دیانند ریڈی سابق سرپنچ شمس آباد کے بھائی اور سندھیر ریڈی کانگریس چیوڑلہ انچارج کے والد تھے ۔ پرسہ دینے والوں میں سابق ہوم منسٹر مسز سبیتا اندرا ریڈی، پرساد کمار سابق منسٹر، کارتک ریڈی اندرا ریڈی میموریل چیر مین ، پرکاش گوڑ، راجندر نگر رکن اسمبلی، افتخار احمد شریف (شکاگو) کے علاوہ کانگریس کے دیگر قائدین نے سندھیر ریڈی سے ملکر اظہار تعزیت کیا۔ جی وینکٹ ریڈی کے انتقال سے شمس آباد منڈل اور اطراف کے علاقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ افتخار احمد شریف نے کہا کہ آنجہانی بڑی خوبیوں کے حامل تھے اور شمس آباد منڈل کے ایک عزیز قائد تھے۔