حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : گجرات کے ضلع بناس کانٹھا کے مستقر شہر پالن پور کے متوطن جناب محمد ادریس 60 سال کا انتقال کل دوپہر شہر حیدرآباد کے ایک خانگی دواخانہ میں ہوا ۔ وہ جماعت تبلیغ میں پالن پور سے نکلے تھے ۔ ان کی جماعت عادل آباد میں کام کررہی تھی ۔ تاہم بی پی کے اچانک شدید اضافہ کی بناء علاج کے لیے حیدرآباد لاکر ہاسپٹل میں شریک کیا گیا اور دوپہر میں کل 2 بجے وہ انتقال کر گئے ۔ اطلاع ملنے پر شہر احمد آباد سے ذریعہ طیارہ ان کے رشتہ دار کل ہی شمس آباد ایرپورٹ پہنچے ۔ نماز جنازہ بعد عشاء جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی ۔ اور تدفین قبرستان قطب شاہی مسجد میں عمل میں آئی ۔۔
٭ ڈاکٹر سعیدہ خانم ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر عبدالحق یونانی میڈیکل کالج کرنول زوجہ حکیم عبدالوارث کا 26فبروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد دھوبن دارالسلام میں جمعرات 27فبروری کو بعد ظہر ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کیلئے فون 9346924384 ، 9948574874 پر ربط کریں۔
٭ محمد ذوالفقار علی خان ولد محمد جہانگیر علی خان مرحوم کا آج صبح 8بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز فجر مسجد خلفائے راشدین مدینہ کالونی جہاں نما میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان علی آباد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5لڑکے ، ایک لڑکی ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8686732417 ، 8885565467 پر ربط کریں۔