انتقال

حیدرآباد 25 فروری (راست) محمد حنیف مسعود ولد محمد عثمان مرحوم مالک تسلیم انٹرپرائزس پٹن چیرو کا بعمر 50 سال کار حادثہ میں بروز پیر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد عشاء جامع مسجد وزیر علی چندو لعل بارہ دری میں ادا کی گئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات مسجد لیموں والی قاضی پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9866684150 ، 9949032150 پر ربط کریں۔

جناب محمد حبیب ریٹائرڈ RCI ملازم ولد محمد غوث مرحوم کا مختصر علالت کے باعث بعمر 70 سال آج انتقال ہوگیا۔ تدفین قبرستان مسجد قطب شاہی بازار گارڈ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور ایک دختر شامل ہے۔ فاتحہ سیوم 27 فروری بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گارڈ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9177778476 ، 9640778516 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔