حیدرآباد 12 فبروری (تبارک نیوز) محترمہ پتلی بیگم زوجہ سیدحبیب احمد مرحوم کا بعمر 76 سال 11 فبروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد دعوت الاسلام قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ عبداللہ بن علی مصری گنج میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے 9700878623 ، 986609587 پر ربط کریں۔
۰۰۰ جناب شیخ امام المعروف مقبول بھائی ولد جناب شیخ محبوب مرحوم موظف محکمہ آر ٹی سی کا انتقال آج بروز چہارشنبہ بعد مغرب ہوگیا۔ بروز جمعرات 13 فروری کو بعد نماز ظہر جامع مسجد املی بن میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ جامع مسجد املی بن میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرس 9700374515 یا 9390796315 پر ربط کریں۔
الحاج و زوار سید ضمائر حسین نقوی المعروف مسعود ابن سید عباس حسین نقوی مرحوم کا 12 فبروری کو انتقال ہوگیا۔ میت علی نگر کالونی کھیت بالسٹی سے اُٹھائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا آغا سید ابراہیم الموسوی الجزائری نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 14 فبروری کو 4 بجے شام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9395370014 ، 9866670356 پر ربط کریں۔