حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد رحیم الدین ( ریٹائرڈ آلوین کمپنی ) ولد جناب محمد شرف الدین مرحوم کا 28 اپریل بروز جمعہ صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ، مراد نگر جامع مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد کے احاطہ میں ہی عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور 4 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000531957 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب شیخ اسماعیل قادری ولد شیخ محی الدین قادری مرحوم کا بعمر 73 سال بوقت نماز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد جہاں نما لانسرز میں مرحوم کے داماد حضرت حافظ شیخ معین الدین خطیب و امام مسجد برکت ولا بنجارہ ہلز نے پڑھائی ۔ تدفین روشن جھرہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد محمد اسمعیل پٹیل کالے پتھر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7330901601 ۔ 9000900601 ۔ پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج شیخ محبوب ولد محمد قاسم (مرحوم ) موظف ریلوے ڈپارٹمنٹ کا 29 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد لعل محمد صاحب کمان شیخ فیض ، یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان ، یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 30 اپریل اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد لعل محمد صاحب میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801781719 ۔ 9848022783 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید صابر حسین شطاری ولد جناب سید حسن شطاری مرحوم کا بروز ہفتہ بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد یسین جنگ دبیر پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ نماز ظہر 1-1/4 بجے ہوگی ۔ تدفین خانقاہ سعدوبنے شطاریؒ دبیر پورہ میں عمل میں آئے گی ۔۔