حیدرآباد 2 فبروری (راست) نبیرہ حضرت سید زرد علی شاہؒ جناب سید محمد پاشاہ قادری خالدی کا یکم فبروری کو انتقال ہوا۔ نماز جنازہ درگاہ در فیض عام چھتہ بازار میں جانشین حضرت عارف مولانا سید شاہ غوث محی الدین قادری موسوی اعظم پاشاہ نے پڑھائی۔ تدفین درگاہ درفیض عام میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم پیر 3 فبروری بعد نماز عصر درگاہ در فیض عام چھتہ بازار میں مقرر ہے۔
حیدرآباد 2 فبروری (راست) الحاج سلطان سبحان الدین المعروف قیصر خلف دوم ریٹائرڈ ملازم جی اے ڈی سکریٹریٹ اے پی کا 2 فروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد گنبد بمقام ایس بی آئی کالونی، مہدی پٹنم میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مسجد قطب شاہی بازار گارڈ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز سہ شنبہ 4 فبروری کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گارڈ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 040-65810321 ، 9700149020 پر ربط کریں۔