حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید مشید الدین احمد ولد سید خواجہ منتجب الدین احمد کا انتقال 29 جنوری کو مکان الکاپور کالونی میں ہوا ۔ بعد نماز عشاء قطب شاہی مسجد خیریت آباد میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان کواڑی گوڑہ نزد کٹہ حسین ساگر رات 10 بجے عمل میں آئی ۔ بعد نماز جمعہ 31 جنوری مسجد قطب شاہی خیریت آباد میں مجلس زیارت مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9959959516 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد امیر خاں ولد جناب یوسف خاں مرحوم کا 29 جنوری کی شب ظہیر آباد ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں سوار ہونے کے دوران ٹرین کی پٹریوں پر گرنے اور ٹرین کی زد میں آنے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد چندہ بی بی صاحبہ عثمان باغ بنڈلہ گوڑہ میں جمعرات 30 جنوری کو بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین انجم میاں قبرستان عثمان باغ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 31 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد چندہ بی بی صاحبہ عثمان باغ بنڈلہ گوڑہ مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 8801671262 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد۔/30جنوری، ( راست ) مولانا شاہ محمد جمال الرحمن کی والدہ زوجہ حضرت شاہ غلام محمد صاحب ؒ کا رات ایک بجے انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں 4صاحبزادے مولانا محمد کمال الرحمن سابق خطیب مسجد عالمگیری شانتی نگر اور مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی خطیب جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی، مفتی نوال الرحمن خطیب جامع مسجد شکاگو اور مولانا ظلال الرحمن صدر مدرس مدرسہ احیاء العلوم ٹپہ چبوترہ اور 4 صاحبزادیاں شامل ہیں۔ مرحومہ کی عمر91 سال تھی۔ نماز جنازہ مسجد گنج شہیداں جھرہ میں مولانا جمال الرحمن نے پڑھائی اور تدفین قبرستان مسجد عالم گیری شانتی نگر میں عمل میں آئی۔ جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں مولانا رحیم الدین انصاری، مفتی جمال الدین دارالعلوم حیدرآباد، مولانا ومیض دارالعلوم، مولانا موسیٰ خاں رحمانیہ، مولانا عبدالملک صدر لجنتہ العلماء، مولانا فصیح الدین ندوی جنرل سکریٹری جمعیتہ العلماء، منیر الدین مختار، مولانا نصیر الدین، محمد بانعیم جدہ، خواجہ کلیم کریم نگر مولانا عبدالقوی مکتھل، مولانا مصدق خانہ پور، مولانا احسان نلگنڈہ، جعفر پاشاہ، مولانا طاہر شاد نگر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9440028974 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/30جنوری، ( راست ) جناب اسحاق علی ولد جناب محمد احمد علی موظف ملازم محکمہ GAD ساکن بابا نگر کا 29جنوری چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مدینہ مسجد حافظ بابا نگر میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان ملک پیٹ لوکل لاری کا اڈہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم یکم فبروری ہفتہ کو بعد نماز عصر مدینہ مسجد میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9700224486 ، 9505033605 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید نظیر الدین ولد جناب سید منیر الدین مرحوم کا بعمر80سال 30جنوری بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ دبیر پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین دبیر پورہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9948031216 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ انجم منیر زوجہ جناب منیر احمد دختر جناب مظہر الدین مرحوم ساکن جانکی نگر ٹولی چوکی کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 31جنوری کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد باغ جہاں آراء میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چنچل گورہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8686051693 ، 9849039936 پر ربط کریں۔