انتقال

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب خالد بن شیخ محمد العمودی المعروف خالد پہلوان ولد شیخ محمد بن عبدالرزاق العمودی مرحوم کا بعمر 60 سال آج ان کی قیامگاہ یثرب نگر یاقوت پورہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جامع مسجد وزیر النساء روبرو درگاہ حضرت کملی والے شاہ باباؒ دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرت روشن دلؒ واقع دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 8 اکٹوبر بعد نماز عصر جامع مسجد قبا مدینہ نگر یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9299702886 ۔ 9849933748 پر ربط کریں ۔۔