انتقال

حیدرآباد۔ 26 مارچ (راست)جناب شریف محی الدین احمد ربانی ولد جناب خواجہ محی الدین مرحوم کا مختصر علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 27 مارچ بروز پیر کو بعد نماز فجر مسجد محمدیہ، ٹی وی ٹاور میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9666004664 پر کریں۔
۰۰۰ جناب محمد عبدالغنی ولد جناب محمد نظام الدین مرحوم کا بعمر85سال انتقال ہوگیا ۔ جناب عبدالغنی بروز منگل نماز ظہر کی ادائیگی کے لئے وضو کی تکمیل کے بعد بے ہوش ہوگئے اور اسی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے ہفتہ 25؍مارچ کو بعد نماز عشاء انتقال ہوگیا۔ اتوار 26؍مارچ کو بعد نماز ظہر حافظ محمد مختار علی نے نماز جنازہ پڑھائی اور تدفین آبائی مسلم قبرستان احاطہ عیدگاہ (رنجول منڈل ظہیر آباد) میں عمل میں آئی۔ جناب عبدالغنی مرحوم‘ جناب محمد فہیم الدین ترک سینئر سب ایڈیٹر رہنمائے دکن کے والد ہوتے تھے۔ پسماندگان میں 4فرزندان اور 3دختران شامل ہیں۔ پیر 27؍مارچ کو بعد نماز فجر مسجد لب سڑک واقع رنجول میں فاتحہ سیوم مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9392191913 پر ربط کریں۔