جگتیال۔یکم مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواجہ معین الدین ولد سید چاند مرحوم ساکن ستاری پیٹ جگتیال کا بعمر 81سال آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جامع مسجد جگتیال میں مولانا خواجہ کلیم الدین اسعدی جمعیت العلماء ریاستی جنرل سکریٹری کریم نگر نے پڑھائی۔ تدفین آبائی قبرستان جگتیال میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار لڑکے اور پانچ لڑکیاں ہیاں۔ نماز جنازہ میں انجمن علماء و حفاظ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مرحوم، سید شمش الدین تبریز کے والد محترم تھے۔