انتقال

حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( راست ) : الحاج محمد وقار الدین ریٹائرڈ اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر اے جی آفس ساکن مراد نگر کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں پڑھائی گئی اور تدفین قبرستان قادریہ مسجد چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 24 ستمبر بعد نماز عصر مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو صاحبزادے جناب محمد عبدالنعیم شکیل ، جناب محمد عبدالرحیم عقیل کے علاوہ دو صاحبزادیاں ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9989263866 پر ربط کریں ۔۔

انتقال
٭٭    جناب سید حسین عرف نصیر میاں موظف پوسٹل ڈپارٹمنٹ ولد جناب سید احمد صاحب مرحوم ساکن چار چمن جہاں نما ، عمر 75 سال کا 22 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد چار چمن میں ادا کی گئی اور تدفین مغل فقیر تکیہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 24 ستمبر اسی مسجد میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 3 صاحبزادیاں اور دو صاحبزادے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346328760 ۔ 9032875160 پر ربط کریں ۔۔

 

انتقال
٭ جناب نظیر حسین خاں انصاری فرزند جناب یوسف حسین خاں کا آج انتقال ہوا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد میر میاں نواب صاحب مستعد پورہ میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات24ستمبر بعد نماز عصر مسجد میر میاں نواب صاحب مستعد پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9246554244 ، 9885613771 پر ربط پیدا کریں۔

مولانا عزیز پاشاہ بیابانی کا
سانحہ ارتحال
حیدرآباد۔/23ستمبر، ( راست ) جانشین و متولی درگاہ حضرت خواجہ قلندر مولانا شاہ بیابانی ڈاکٹر محمد سلمان عرفان کی اطلاع کے بموجب حضرت مولانا جمال محمد صاحب مرحوم قلندری بیابانی جانشین حضرت خواجہ قلندر مولانا شاہ بیابانی (الاوہ پنج بھائی کاروان ساہو ) کے تیسرے فرزند اور مولانا ضیاء عرفان قادری حسامی کے برادر خرد مولانا محمد مظہر عزیز پاشاہ بیابانی کا کل انتقال ہوا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد اقصیٰ جلال بابا نگر راجندر نگر میں پڑھائی گئی اور تدفین آبائی قبرستان بیدواڑی بیگم بازار میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتوں کے علاوہ علماء و مشائخین نے شرکت کی۔ مرحوم، جانشین و متولی درگاہ حضرت خواجہ قلندر مولانا شاہ بیابانی ڈاکٹر محمد سلمان عرفان قلندر بیابانی کے عم محترم تھے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکے اور چار لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ جلال بابا نگر راجندر نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے9700326728 ، 9640143663 پر ربط کریں۔

کالے جادو کے ذریعہ خزانہ کی تلاش، خاتون گرفتار
حیدرآباد ۔ /23 ستمبر (سیاست نیوز) کالے جادو کے ذریعہ خزانہ کی تلاش میں ملوث ایک خاتون کو عنبرپیٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔بتایا جاتا ہے کہ دھوبی گلی عنبرپیٹ واقع ایک مکان میں پدما نامی خاتون نے خزانہ کی تلاش میں 6 فٹ گہرا کھڈ کھودا اور کالے جادو کی پوجا پاٹ کا سلسلہ مسلسل جاری رکھی ہوئی تھی جس پر اس کے پڑوسی کشن نے عنبرپیٹ پولیس کو اطلاع دی جس کے نتیجہ میں پولیس کی ایک ٹیم پدما کے مکان پہونچ کر کالے جادو میں استعمال کئے جانے والی اشیاء کو ضبط کرتے ہوئے پدما کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف بلیک میجک ایکٹ 1957 ء کے دفعہ 3 ، 4 اور دیگر تعزیرات ہند کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

انتقال
حیدرآباد۔/23ستمبر، ( راست ) جناب محمد افضل غوری عمر 90سال موظف سیکشن آفیسر ہاؤزنگ بورڈ کا آج رات 9بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد اکبری بڑا بنڈہ فیس I میں پڑھائی جائے گی۔ تدفین قبرستان حبیب فاطمہ نگر یوسف گوڑہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9347053474 ، 8523039551 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
٭محترمہ صالحہ بیگم زوجہ جناب محمود علی مرحوم ( گورنمنٹ پرنٹنگ پریس ریٹائرڈ ) ساکن موسی رام باغ کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد محمدیہ، ٹی وی ٹاور ملک پیٹ میں ادا کی گئی۔تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم24ستمبر بروز جمعرات مسجد محمدیہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون 9989267263 ، 9505555120 پر ربط پیدا کریں۔