انتقال

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( راست ) : ڈاکٹر ایس اے اکبر ولد جناب یس محبوب علی ریٹائرڈ جوائنٹ ڈائرکٹر انیمل ہسبینڈری ڈپارٹمنٹ کا 21 مئی بعمر 75 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حیدر گوڑہ میں عمل میں آئی اور تدفین حیات نگر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ زیارت جمعرات 23 مئی کو مسجد حیدر گوڑہ میں مقر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 040-23236016 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

٭٭ جناب سید سردار علی خاں ولد آغا نصر اللہ حاں ( ناصر یار جنگ ) کا 21 مئی شام 5 بجے ان ہی کے مکان علی نگر کالونی دارالشفاء میں انتقال ہوا ۔ تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت جمعرات 23 مئی صبح 10 بجے عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا شوکت علی مرزا بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9550202820 ۔ 9000555861 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ قمر النساء بیگم بنت مرزا باقر علی بیگ مرحوم اہلیہ میر سجاد علی مرحوم ( اقبال بھائی ) کا آج انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ کی میت کل 23 مئی 9 بجے صبح ان کے مکان واقع اندرون الاوہ ملا رضی سے اٹھائی جائے گی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئے گی ۔۔

فاتحہ سیوم
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( راست ) : جناب صلاح الدین خاں ( کویت ) کی والدہ محترمہ سلمی بیگم زوجہ جناب معین الدین خاں مرحوم ساکن قلعہ گولکنڈہ کی فاتحہ سیوم 23 مئی کو بعد عصر جامع مسجد قلعہ گولکنڈہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849234003 پر ربط کریں ۔۔