حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : محترمہ رحمانہ بیگم زوجہ جناب میر واجد علی مرحوم ساکن رین بازار یاقوت پورہ کا کل رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد روضۃ الحدیث میں ادا کی گئی ۔ تدفین آج بعد نماز جمعہ قبرستان بانو نگر ( سنتوش نگر ) میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار بعد نماز عصر مسجد روضتہ الحدیث رین بازار میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9052332762 ۔ 9966671910 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ممتاز غزل گلوکار جناب محمد وقار احمد ساکن دبیر پورہ پتھر کا مکان ، کا 60 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ طویل عرصہ سے وہ علیل تھے ۔ اپنے فن غزل سے موسیقی کی دنیا میں انہوں نے کافی مقبولیت بھی حاصل کی ۔ نماز جنازہ کالی مسجد دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تکیہ گجراتی شاہ ، راج محلہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ مسجد کالی دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9394827616 ۔ 9550305753 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید احمد پاشاہ قادری فرزند جناب عزیز الدین احمد قادری ( ریٹائرڈ ایگزیکٹیو انجینئر اریگیشن ڈپارٹمنٹ ) کا بعمر 75 سال 29 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مراد نگر جامع مسجد میں ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت مراد شاہ دھوتیؒ ، مراد نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 31 دسمبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد مراد نگر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247370997 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ سماجی کارکن محترمہ افسر سعیدہ بنت جناب میر ولایت علی مرحوم بعمر 45 سال زوجہ جناب مظفر ساجد کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی نندی مسلائی گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ محترمہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم ( ایم ڈی ایف ) کے دوبدو ملاقات پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتیں اور دکن ریڈیو سے بھی وابستہ تھیں ۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی نندی مسلائی گوڑہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 7893110746 ۔ 8897213590 پر ربط کریں ۔۔