انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( راست ) : الحاج خواجہ امین علی صدیقی ولد حضرت مولوی محمد مخدوم علی صدیقی مرحوم موظف محکمہ پولیس ساکن تعلیم ملڑ فتح دروازہ متوطن موضع چول پلی تعلقہ شاد نگر کا بروز منگل صبح 11 بجے دن انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد حکیم میر وزیر علی چندو لعل بارہ دری میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان موضع چول پلی تعلقہ شاد نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ زیارت بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد تعلیم ملڑ فتح دروازہ میں مقرر ہے ۔ مرحوم ، مولوی خواجہ باقر علی صدیقی ، حافظ اطہر علی صدیقی و اظہر علی صدیقی کے والد ہوتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8897865544 ۔ 955070909 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    محمد عبدالقدیر خاں ولد جناب محمد عبدالعزیز خاں ریٹائرڈ منتظم واٹر ورکس حیدرآباد کا بعمر 73 سال آج انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ کل 2 نومبر کو بعد نماز ظہر صحیفہ مسجد اعظم پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ جماعت 1-15 بجے مقرر ہے ۔ تدفین قبرستان مسجد الماس چادر گھاٹ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید معلومات کے لیے 9000223683 ۔ 9618516256 پر ربط کریں ۔۔