حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب راشد علی خاں المعروف راشد آزر ولد پروفیسر حسین علی خاں کا آج بعمر 85 سال مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مقبرہ عماد الملک امیر پیٹ میں ادا کی گئی ۔ تدفین مقبرہ سے متصل آبائی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم 20 سال سے زائد عرصہ سے مکرم جاہ ایجوکیشنل ٹرسٹ و نظام اوقاف کمیٹی کے ٹرسٹی رہے اور ان کی نواب میر برکت علی خاں مکرم جاہ بہادر اور شہزادی اسریٰ جاہ سے دیرینہ رفاقت تھی ۔ سکریٹری مکرم جاہ ایجوکیشنل اینڈ لرننگ ٹرسٹ جناب میر کمال الدین علی خاں نے بتایا کہ جناب راشد آزر کے انتقال کے سبب ٹرسٹ کے ادارہ جات 5 اکٹوبر کو بند رہیں گے ۔ مرحوم ادبی حلقوں میں ایک عظیم ادیب اور جمالیاتی شاعر کی حیثیت سے جانے جاتے تھے ۔ ان کی 10 سے زائد مطبوعات منظر عام پر آچکی ہیں ۔ پسماندگان میں فرزند جناب حسین علی خاں موجود تھے ۔ تفصیلات کیلئے 8179812606 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔۔
٭٭ جناب عبدالماجد مظفر ولد قاضی زین العابدین موظف جوائنٹ ڈائرکٹر وکین کمشنر محکمہ زراعت ساکن ترپ بازار کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 5 اکٹوبر بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد ابن صاحب واقع کوٹھی روڈ ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان روبرو پولیس اسٹیشن حبیب نگر عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347017125 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔۔