انتقال

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( راست ) : جناب سید شاہ علی حسینی رضوی چشتی قادری مرحوم سجادہ نشین درگاہ سہراب الدین اولیاء عریان شمشیرؒ لنگر حوض کی اہلیہ کی نماز جنازہ قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری نے مسجد سہراب الدین اولیاء میں پڑھائی ۔ تدفین درگاہ شریف کے احاطہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد سہراب الدین اولیاء عریاں شمشیر لنگر حوض میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908186551 ۔ 8801952786 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد /29 جون ( راست ) جناب سید کاظم محمود نقوی ابن سید زین العابدین المعروف یحیی بھائی ساکن کومٹ واڑی کا 29 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں ادا کی گئی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت یکم جولائی کو مقرر ہے ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9949336965/ 9396597854 پر ربط کریں ۔

 

٭ جناب محمد عبدالغنی ولد جناب عبدالقدوس کا بعمر 82سال آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان چندا صاحب میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم یکم جولائی بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد صحیفہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات 9849466749 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔