حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( راست ) : جناب ڈی محمد معین الدین مرحوم کے فرزند جناب جمیل الدین بابا التمش کا آج قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں دو فرزندان ایک دختر شامل ہیں ۔ جناب جمیل الدین بابا التمش ایک حرکیاتی قائد تھے اور عوام میں ملنسار تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد مشیر آبادا میں ادا کی گئی ۔مزید تفصیلات کے لیے 9848557699 ۔ 9346981951 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر حسین علی خاں رضوی عرف قائم پاشاہ ابن میر اکبر علی خاں رضوی مرحوم کا 16 جون کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن صاحب قبلہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 12 رمضان 5 بجے شام بارگاہ شبیر زہرا نگر میں مقرر ہے ۔ مولانا سید علی نقی نجفی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346605252 ۔ 9700565244 پر ربط کریں
٭٭ جناب محمد نثار احمد کا بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز تراویح 11 بجے شب مسجد حکیم میر وزیر علی ، فتح دروازہ میں ادا کی گئی ۔حافظ شبیر احمد یعقوبی خطیب و امام مسجد حکیم میر وزیر علی نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ ہیڈ مسٹریس رینبو ہائی اسکول چندولال کے علاوہ ایک دختر شامل ہے ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار سہ پہر 4 بجے مسجد وزیر علی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848598549 پر ربط کریں ۔۔