حیدرآباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد اختر ولد جناب شیخ محمد صاحب مرحوم ریٹائرڈ پیرا میڈیکل گزیٹیڈ آفیسر ساکن واحد کالونی ، یاقوت پورہ کا بعمر 75 سال آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حضارم ، واحد کالونی میں 4 مارچ بروز جمعہ بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان تکیہ روشن علی ، ناگاباولی میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 8 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے محمد اعجاز حسین ایڈوکیٹ سے 9849200080 ، محمد اکبر حسین 9989987540 پر ربط قائم کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رحیمہ بی زوجہ جناب شیخ میراں مرحوم کا 2 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد ابراہیمی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد ملک دانا ، مستعد پورہ کے قریب عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 4 مارچ بعد نماز عصر مسجد ابراہیمی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9440657786 ۔ 7702221399 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا ہمایوں علی بیگ المعروف نواب جانی کنٹرولر آر ٹی سی ساکن ماتا کی کھڑکی ولد جناب مرزا حسین علی بیگ مرحوم کا 2 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی کی امامت میں الاوہ سرطوق مبارک میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 دختران اور دو فرزند شامل ہیں ۔ مجلس زیارت 4 مارچ بروز جمعہ 4 بجے شام چھوٹی مسجد ماتا کی کھڑکی مقرر ہے ۔ مولانا مہدی علی ہادی مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9550363110 پر ربط کریں ۔۔