حیدرآباد 2 مارچ (راست) الحاج خواجہ معین الدین (معین سیٹھ) مرحوم کی اہلیہ الحاجہ نور جہاں بیگم کا انتقال یکم مارچ کو ہوگیا۔ نماز جنازہ 3 مارچ جمعرات کو بعد نماز ظہر (1.15 بجے) مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد پیر معروف علی شاہؒ کے قبرستان عثمان پورہ چادرگھاٹ میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم 4 مارچ جمعہ قبل نماز عصر قرآن خوانی مسجد حکیم میر وزیر علی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9392651156 یا 8886873099 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ جانی بیگم زوجہ جناب عبدالمجید ساکن پرانی حویلی قدیم کا یکم مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد دارالشفاء میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان روبرو واقع آصفیہ لائبریری افضل گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں پانچ لڑکے اور پانچ لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391008515 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج عبدالسلیم کا بروز چہارشنبہ 2 مارچ کو بعد فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ ناگا باولی میں ادا کی گئی اور تدفین روشن دل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعہ 4 مارچ کو بعد عصر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ ناگا باولی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966929579 ۔ 9849496797 پر ربط کریں ۔۔