انتقال

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( راست ) : محترمہ سیدہ بلقیس فاطمہ اہلیہ جناب صادق امانت خانی مرحوم کا بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مولوی سید ابراہیم الموسوی جزائری نے پڑھائی ۔ مجلس زیارت 5 فروری بروز جمعہ 4-30 بجے دن عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9912430322 یا 9000809209 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب شیخ محمد کلیم الدین ولد جناب جناب شیخ عظیم الدین مرحوم کا 3 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد سلطان العلوم نیاز خانہ کنگ کوٹھی میں ادا کی گئی اور تدفین بشیر باغ نزد مسجد نانا باغ متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9393385023 ۔ 8686375525 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب ندیم احمد کا 4 فروری کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 5 فروری کو بعد نماز جمعہ مسجد قدوس صاحب ، نندی درگ روڈ ، جیا محل ایکسٹینشن ، بنگلور میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9886411911 یا 9886073911 پر ربط کریں ۔۔