حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد محمود ولد جناب محمد عبدالرشید مرحوم کا آج 23 جنوری ہفتہ صبح 6 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد نقل میاں چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ حضرت سادات باباؒ ، چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 24 جنوری بعد نماز عصر مسجد نقل میاں میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9010227930 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عبدالحمید خاں ولد عبدالغفور خاں مرحوم ساکن حسن نگر حال مقیم غازی بنڈہ کا 22 جنوری کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد میاں فیروز غازی بنڈہ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی ۔ تدفین تکیہ تاز شاہ علی آباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 24 جنوری اتوار کو بعد عصر جامع مسجد میاں فیروز غازی بنڈہ میں مقرر ہے ۔ مرحوم ، عبدالحمید خاں ، جناب محمد طاہر ( چارمینار بک اسٹال ) کے خسر تھے ۔ مزید معلومات کے لیے 8125211585 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید قمر الدین ولد جناب سید خلیل الدین ملازم ساوتھ سنٹرل ریلوے لالہ گوڑہ کا بوجہ علالت رحمت آباد شریف میں انتقال ہوگیا ۔ 17 جنوری کو نماز جنازہ مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین اتوار 17 جنوری کو تکیہ عبداللہ بن علی مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو فرزند اور پانچ دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9502377253 ۔ 9640090172 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ زہرہ بیگم زوجہ جناب محمد عبدالباری مرحوم کا بہ عمر 75 سال میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین جمال بی کا تکیہ دودھ باولی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار بعد نماز عصر مقرر ہے تفصیلات کیلئے 9391118152پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عبدالحمید خان کا بعمر 64 سال ، 23 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء جامع مسجد محمدی ، محمدی لائن سکنڈ لانسر میں ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 24 جنوری بعد نماز عصر جامع مسجد محمدی ، محمدی لائن سکنڈلانسر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8125387369 ۔ 9848408550 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج سید عبدالصمد عرف عظمت اللہ ولد سید حیدر علی مرحوم ریٹائرڈ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ ( عمر 90 سال ) کا 23 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد معروف علی شاہؒ ، عثمان پورہ چادر گھاٹ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین گول قبرستان نزد مسلم میرنٹی ہاسپٹل میں ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966795052 ۔ 9000808466 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ، 23 جنوری (راست) محترمہ عابدہ افسر سلطانہ زوجہ جناب محمد ملک احمد مرحوم ساکن یوسفین کالونی کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 24 جنوری کو بعد ظہر مسجد کملہ یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بڑا قبرستان دبیرپورہ میں عمل میں آئے گی۔ دیگر تفصیلات کیلئے 9949303417 یا 9393323000 پر ربط پیدا کریں۔