حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( راست ) : شہر حیدرآباد کے نامور ڈرامہ نگار ، مترجم اور میڈیا رائٹر جناب محمد جمیل الدین المعروف جمیل شیدائی ولد جناب شیدا محمد کا مختصر علالت کے بعد آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر میں ادا کی گئی جب کہ امام باڑہ ، یاقوت پورہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ جمیل شیدائی حیدرآباد ڈسٹرلری انڈسٹریز میں ملازم تھے ۔ انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے لیے کئی ایک ڈرامے تحریر کیے ۔ اس کے علاوہ امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ، حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کے لیے کئی ایک اسباق تحریر کیے ۔ ترجمہ نگاری میں انہیں ملکہ حاصل تھا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار دختران شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9866088475 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( راست ) : جناب سید بدر الدین احمد ( دادا پاشاہ ) ولد جناب سید عبدالمبین مرحوم موظف محکمہ ریونیو کا 6 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مکہ مسجد میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی جب کہ تدفین املی بن قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9959192376 ۔ 9848327986 پر ربط کریں ۔۔