حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : ممتاز تاجر و مصنف محمد حنیف بانی و چیف ایڈیٹر ماہنامہ ’رہبر صنعت و تجارت ‘ کولکتہ ولد محمد عظیم الدین مرحوم کا5 جنوری کو 6 بجے صبح مختصر سی علالت کے بعد کولکتہ میں انتقال ہوگیا ۔ ’رہبر صنعت و تجارت ‘ کے ذریعہ انہوں نے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے کے ساتھ چھوٹی صنعتوں و تجارت میں معلومات دینے کے لیے پابندی کے ساتھ اولڈ کٹل منڈی نزد روزنامہ ہندی ملاپ معظم جاہی مارکٹ میں پابندی کے ساتھ ہر ہفتہ لکچرس کا اہتمام بھی کروایا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر کولکتہ کے گوبرا قبرستان ( 3 ) نمبر میں ادا کی گئی اور وہیں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 8 جنوری کو مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات مرحوم کے فرزند محمد شاکر سے فون نمبر 09331001825 اور محمد ساجد خاں 09391054714 پر حاصل کی جاسکتی ہے ۔۔