انتقال

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( راست ) : جناب ابو طاہر فاروقی موظف سپرنٹنڈنٹ تلنگانہ فائر سرویس ولد جناب غلام نبی فاروقی کا 30 مئی کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد صدیق اکبر ؓ ، حافظ بابا نگر میں ادا کی گئی اور تدفین الہیٰ مسجد قبرستان چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ زیارت یکم جون بروز ہفتہ مسجد الہیٰ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700984614 ۔ 8519955474 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ الحاجہ محمودہ بیگم زوجہ جناب میر کرامت علی مرحوم ساکن رین بازار کا 31 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد روضتہ الحدیث رین بازار میں بعد نماز تراویح ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 2 جون کو بعد نماز عصر مسجد روضتہ الحدیث میں مقرر ہے ۔ 4 بجے شام سے قرآن خوانی ہوگی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند جناب سید فاروق علی سپرنٹنڈنٹ آفس آف دی ڈی ای او حیدرآباد ڈسٹرکٹ اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391056592 پر ربط کریں ۔۔