انتقال

٭ الحاجہ خورشید بیگم زوجہ جناب محمد ظہیرالدین صدیقی مرحوم ساکن نیو ملے پلی کا بعمر 96 سال 19مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد ملے پلی میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عثمان شاہی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم منگل 21 مئی کو بعد نماز عصر جامع مسجد ملے پلی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزند ان اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849506591 یا 9490618550 پر ربط کریں۔
٭ منگل ہال ( دلاور گنج ) کی بزرگ شخصیت الحاج سید فاروق علی ولد الحاج سید باقر علی مرحوم کا بعمر 80 سال 18 مئی بروز ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ وہ ٹیلی فون ڈپارٹمنٹ کے مشہور فٹبال پلیر تھے۔ نماز جنازہ مسجد دلاور گنج میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت چشتی چمن میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9908814863 یا 9849242362 پر ربط کریں۔

Leave a Comment