جناب محمد عزیزالدین فرزند جناب محمد حفیظ الدین کا بعمر 75 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل بروز جمعہ بعد نماز جمعہ مسجد اقبال الدولہ بیگم پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان مسجد ٹیک نامپلی میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے 9848080723 پر ربط کرسکتے ہیں۔
(راست) جناب میر صفدر علی واصف (میکانیکل انجینئر) ولد میر جعفر علی کریم مرحوم کا آج رات انتقال ہوا۔ وہ آرامکو، دمام، سعودی عرب کیلئے برسرکار رہے تھے۔ نماز جنازہ مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں بعد نماز جمعہ (1:45 بجے) ادا کی جائے گی۔ تدفین احاطہ درگاہ شاہ شبلی صاحب ، نٹراج نگر، کاروان میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم اتوار 19 مئی کو مسجد عزیزیہ میں بعد نماز عصر (5:15 بجے) مقرر ہے۔ دیگر تفصیل کیلئے 9502689699 پر ربط کریں۔
محترمہ رضیہ بیگم زوجہ جناب محمد وحیدالدین موظف ملازم آر ٹی سی ساکن بخشی گنج، مصری گنج کا بروز جمعرات بوقت سحر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ مسجد حکیم وزیر علیٰ فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان مسجد حسینی، یکمینار، اندرون فتح دروازہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے 9985103770 یا 9398997107 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
محترمہ بی بیگم زوجہ جناب سید انورالدین مرحوم کا جمعرات 16 مئی بعد نماز عصر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ ریتی کی مسجد چھاؤنی نادِ علی بیگ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان سالارالملک مسجد، داراب جنگ کالونی، مادناپیٹ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے 9848956295 یا 8686255934 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔