انتقال

حیدرآباد۔/7 مئی، ( راست ) حسینی محلہ یاور منزل کی مشہور ہردلعزیز بزرگ شخصیت جناب مرزا محمد اظہر ولد مولوی مرزا محمد طاہر مرحوم کا 5 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا آغا منور نے پڑھائی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی۔ مرحوم، جناب سید باقر حسین صدر نشین اولیو ہاسپٹل کے خالہ زاد بھائی تھے۔ مزید تفصیلات پدم شری ایس ایم عارف کے سیل نمبر 9490166214 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔