انتقال

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : آندھرا پردیش اسمبلی کی سابقہ نامزد رکن ڈیلا گاڈ فرے کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 62 سال تھی ۔ وہ دو مرتبہ اے پی قانون ساز اسمبلی کی رکن تھیں ۔ ان کی میعاد 2004 تک رہی ۔ 6 دن قبل ان کے قلب پر حملہ ہوا تھا اور وہ زیر علاج تھیں ۔ تاہم آج صبح 6-30 بجے انہوں نے آخری سانس لی ۔ ڈیلا گاڈفرے کو دو مرتبہ اے پی قانون ساز اسمبلی کی رکنیت کے لیے نامزد کیا گیا تھا ۔ وہ کافی مقبول تھیں ۔ ان کا دعائیہ اجتماع چہارشنبہ کو 3-30 بجے سہ پہر سینٹ جوزف چرچ گن فاونڈری میں منعقد ہوگا ۔ اور تدفین عیسائی قبرستان نارائن گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔۔