حیدرآباد۔ 2 اگست (راست) جناب مرزا ابراہیم علی بیگ عرف اسد بھائی خوشنویس مالک خواجہ پریس جمال مارکٹ چھتہ بازار، طویل علالت کے باعث بروز اتوار 2 اگست 11:30 بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد خدیجہ بیگم ،سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد خدیجہ بیگم ، سلطان شاہی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391121184 پر ربط کریں۔
۰۰۰ محترمہ وحیدہ بیگم زوجہ جناب سید عبدالرؤف مرحوم ساکن سید نگر بنجارہ ہلز، روڈ نمبر 12 کا مختصر علالت کے بعد بروز اتوار 2 اگست کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر 3 اگست بعد نماز ظہر جامع مسجد بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 نزد Orbit ہاسپٹل میں ادا کی جائے گی اور تدفین جامع مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے 9346918639 پر ربط کریں۔