انتظامیہ وقت پراولمپکس کی تیاریوں کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم

ریوڈی جنیرو ۔ 30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام ) ریو اولمپکس 2016 ء کے انتظامیہ کو ان دنوں شدید تنقیدوں کا سامنا ہے لیکن انتظامیہ پرعزم ہے کہ وہ مقررہ وقت اور اندرون بجٹ تعمیراتی کاموں اور دیگر کاموں کو مکمل کرلے گا ۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ( آئی او سی ) نے اولمپکس کی تیاریوں میں تاخیر کے خدشات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور اس پر شدید تنقید کی ہے ۔ نائب صدر جان کوارٹس نے اپنے بیان میں مقررہ وقت پر تیاریوں کے مکمل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے لیکن لوکل آرگنائزنگ کمیٹی (ایل او سی ) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر تیاریوں کو مقررہ بجٹ میں ہی مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

لینڈل سمنس ممبئی انڈینس میں شامل
نئی دہلی- 30 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کی فرنچائز ممبئی انڈینسنے ویسٹ انڈین بیٹسمین لینڈل سمنس کی خدمات حاصل کر لیں، لینڈل سمنس متحدہ عرب امارات میں منعقدہ پہلے مرحلے کے مقابلوں کے بعد انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں جلوہ گر ہوں گے۔ ممبئی انڈینس کے آل رائونڈر جلاج سکسینہ فٹنس مسائل کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔ آئی پی ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے گزشتہ روز لینڈل سمنس کو جلاج سکسینہ کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔