انتخابی مواد اردو میں بھی سربراہ کرنے کا مطالبہ

تانڈور /4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حیدرآباد میں GHMC کے انتخابات جاریہ ماہ ہونے کے امکانات ہیں جس میں سرکاری ملازمین کے بشمول اردو اساتذہ کو الیکشن ڈیوٹی پر لیا جارہا ہے ۔ جس کیلئے ضروری ٹریننگ دی جارہی ہے ۔ پریسائڈنگ آفیسر D.O اور اسسٹنٹ پریسائڈنگ آفیسر APO کے طور پر وہ الیکشن ڈیوٹی انجام دیں گے ۔ نرسنگ کلاسیس صرف انگریزی زبان دی جاری ہے اور الیکشن مواد بھی مطبوعہ بھی اس انگریزی زبان میں سربراہ کیا جارہا ہے ۔ حالانکہ ٹی آر ایس حکومت میں اردو دوسری سرکاری زبان ہے ۔ ضلع رنگاریڈی اور حیدرآباد شہر کے اردو اساتذہ نے چیف الیکٹورل آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی مطبوعہ مواد اردو زبان میں تحریر کرلیا جائے اور ٹریننگ کلاسیس بھی ان ملازمین کیلئے اردو اساتذہ کو الیکشن ڈیوٹی سے استثنی قرار دیا جائے ۔