انتخابی مقابلہ پر امتناع کی درخواست مسترد کردینے پرگیہ ٹھاکر کی گذارش

ممبئی ۔ /23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائد پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے جو مالے گاؤں دھماکہ مقدمہ کی ایک ملزم ہے گذارش کی ہے کہ انتخابی مقابلہ میں حصہ لینے پر امتناع عائد کرنے کی درخواست مسترد کردی جائے جبکہ این آئی اے نے اس مسئلہ سے دوری اختیار کرلی ۔ ٹھاکر نے اپنے وکیل کے ذریعہ جوابی حلف نامہ خصوصی جج برائے قومی تحقیقاتی محکمہ این آئی اے کے مقدمات وی ایس پاڈلکر نے گذارش کی کہ درخواست کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا جائے کیونکہ یہ سیاسی ایجنڈے کی حامل ہے ۔ دھماکوں سے ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کے والد نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ ٹھاکر کو انتخابی مقابلہ کرنے کیلئے نااہل قرار دیا جائے ۔ اپنے جواب میں پرگیہ ٹھاکر نے کہا کہ درخواست گذار نے دانستہ طور پر عدالت میں درخواست دینے کا وقت منتخب کیا ہے تاکہ درخواست کے حقیقی مقاصد کو پوشیدہ رکھا جاسکے ۔ اس کا مقصد اپنی تشکیل کے سوائے اور کچھ نہیں ہے ۔ چنانچہ اس درخواست کا سیاسی ایجنڈہ ہے ۔ دریں اثناء این آئی اے نے اس کے جواب میں کہا کہ یہ اس کے دائرے کار میں شامل نہیں ہے ۔ چنانچہ اس معاملے سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا عدالت یا صرف الیکشن کمیشن کا کام ہے ۔ انہوں نے پرگیہ ٹھاکر کی ضمانت منسوخ کرنے کے بارے میں کہا کہ اس کا فیصلہ بھی عدالت کی ذمہ داری ہے ۔ پرگیہ ٹھاکر کی ایک درخواست سپریم کورٹ میں زیرالتواء ہے ۔ درخواست گذار نثار سید کا فر زند مالیگاؤں بم دھماکوں میں ہلاک ہوگیا تھا ۔