غیر قانونی اشیاء کی منتقلی کو ناکام بنانے عہدیداروں کو ہدایت
سرپورٹاؤن۔/4اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن حلقہ کا 3اپریل کوپارلیمانی حلقہ عادل آباد کے مبصر ایم اے حکیم نے اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر ایم اے حکیم کے ہمراہ اسسٹنٹ الیکشن آفیسر ٹی سرینواس، سب انسپکٹر پولیس بی راکیش، منڈل ریونیو انسپکٹر سبھاش گوڑ، سی ڈی پی او محترمہ ونوجہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایم اے حکیم مبصر پارلیمانی حلقہ عادل آباد نے سب سے پہلے تحصیلدار آفس سرپور ٹاؤن کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور انتخابات سے متعلق مقامی عہدیداروں سے جانکاری حاصل کی۔ بعد ازاں سرپور ٹاؤن اور ریاست مہاراشٹرا کے سرحدی علاقہ جیوتی نگر چیک پوسٹ اور وینکٹ راؤ پیٹ چیک پوسٹ کا تفصیلی طور پر معائنہ کیا اور دنوں سرحدی علاقوں کے چیک پوسٹ کا تفصیلی طور پر جائزہ لیتے ہوئے وہاں موجود عہدیداروں سے بات چیت کی اور ہدایت دی کہ دونوں ریاستوں کے درمیان علاقہ سے غیر قانونی اشیاء کی منتقلی کو ناکام بنایا جائے۔دونوں چیک پوسٹ سے ہونے والی آمدورفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور انتخابات کے پرامن انعقاد کی ہدایت جاری کی۔